25

جھنگ’ مجسٹریٹس کے گراں فروشوں کو گیارہ لاکھ روپے کے جرمانے

جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریز متین اصغر نے گزشتہ ہفتہ کی پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانون کی خلاف ورزی پر دوکانداروں کو 11لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا ۔سخت خلاف ورزی پر10 دوکانداروں پر مقدمات درج کروائے گئے اور71دوکانداروں کو موقع پر گرفتار کروایا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اوور چارجنگ پر دوکاندار کو موقع پر گرفتار کروایا جائے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کو ہر صورت دوکانوں پر واضح طور پر آویزاں کروایا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کے روزانہ کی بنیاد پر از خود دورے جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں