21

جھنگ میں آٹا وافرمقدار میں دستیاب ہے’فوڈ کنٹرولر

جھنگ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں سبسڈائز آٹا وافر مقدار میں دوکانوں اور سیل پوائنٹس پر دستیاب ہے۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اعجاز احمد نے شہر کے مختلف سیل پوائٹس کا وزٹ کیا اور آٹا کی فروخت کے ریکارڑ کو چیک کیا۔ریکارڑ درست نہ ہونے,ذخیرہ اندوزی کرنے پر ایک دوکاندار کو موقع پر گرفتار کروایا گیا۔دوکاندار کا آٹا کا لائسنس بھی معطل کر دیا گیا۔ اس موقع پر فورڑ کنٹرولر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ سبسڈائز آٹا کی خرد برد کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلع میں سبسڈائز آٹا وافر مقدار میں شہریوں کو دستیاب ہے۔شہری شکایات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں