جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے خصوصی اینٹی انکروچمنٹ اسکوارڈ مین شاہرات اور بازاروں سے تجاوزات کے خاتمہ میں مصروف عمل ہے۔ آپریشن کے دوران دوکانداروں کو تنبیہ بھی کی جا رہی ہے کہ وہ اپناسامان دوکانوں کے اندر رکھیں۔خلاف ورزی کی صورت میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے جبکہ شہری اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
24