جھنگ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پرضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس نے رواں ماہ کے دوران 4718 انسپکشنز کرکے مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کو 6 لاکھ 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں۔ جبکہ اس ضمن میں 6ایف آئی آر کے اندراج سمیت 43گرانفروشوں کو حوالہ پولیس کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کر کے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایکشن بھی لے رہے ہیں تاکہ صارفین کو حکومتی ریلیف میسر آسکے۔
19