22

جھنگ میں پنجاب کلچر ڈے بھرپور انداز میں منایا جائیگا

جھنگ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیاز ی کی زیر نگرانی ضلع میں پنجاب کلچر ڈے بھرپور انداز میں منایاجائیگا۔ پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے پنجاب اور ضلع جھنگ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے رنگا رنگ پروگرامز کا انعقاد ہوگا، تقریبات 7مارچ سے 14مارچ تک جاری رہیں گی، جس میں کرکٹ ، کبڈی، فٹ بال، ہاکی، والی بال، نیزہ بازی،اتھلیٹکس اور آرچری کے مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں