16

جھنگ کو ڈینگی فری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں

جھنگ ( نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہد ا یت پر جھنگ کو ڈینگی فری بنانے کے لئے ہر ممکن ا قدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ صحت کا عملہ نہ صرف احتیاطی تدابیر بارے عوام الناس کو بھر پور آگاہی فراہم کر رہاہے بلکہ حکومتی سطح پر ڈینگی کے لاروے کو جڑ سے ختم کر نے کے لئے بھی عملی کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر زین العابدین نے گزشتہ روز سی ڈی سی سپر وائزر علی ناصر کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کام کرنے والی ٹیموں کو چیک کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یونین کونسل 89سول لائنز، یونین کونسل 91 لوہلے شاہ، یونین کونسل 93محلہ سلطان والا، یونین کونسل 97 سیٹلائٹ ٹائون او ر یونین کونسل96 جھنگ سٹی کے علاقوں میں لاروا کے خاتمہ کے لئے موجود ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اور انہیں ہدایت کی کہ لروا کی افزائش والی جگہوں خصوصاََ ٹائر شاپ، کھڑے پانی والی جگہوں، گملوں اور گھروں کے اردگرد کے علاقوں پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے اندر چھتوں، گملوں ، کیاریوں ، پُرانے برتنوں اور لان وغیرہ میں پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیںاور ڈینگی سے بچائو کے لئے کوائل، میٹ اور مچھر دانی وغیرہ کا استعمال کریںاور بخار کی صورت میں مفت تشخیص اور علاج کے لئے قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں