19

جھنگ کی سات نشستوں کیلئے 142 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جھنگ (نامہ نگار) ضلع جھنگ کی صوبائی اسمبلی کی کل سات نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 142 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 124سے رائے تیمور حیات بھٹی، نیلم سیال ،غلام احمد خان گاڈی اور محمد خان سمیت مجموعی طور پر 18امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ حلقہ پی پی 125 سے غلام بی بی بھروآنہ، نواز خان بھروآنہ ، مہر محمد اسلم بھروانہ ،خرم خان سیال،سید اسد حیات، بابر خان سیال،سلطان سکندر بھروآنہ اور سید حیدر بخاری سمیت 25امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں