23

جھوٹ ‘ منفی پروپیگنڈہ ‘ شر انگیزی ‘ سوشل میڈیا اپنا اعتماد کھونے لگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا کی اہمیت وافادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگراس کاغلط استعمال کرنیوالوں نے اس کے ذریعے جھوٹ’منفی پروپیگنڈہ اورشرانگیزی پھیلانے سے بھی گریزنہیں کیا جس کے باعث سوشل میڈیا اپنا اعتماد کھونے لگا ہے’سوشل میڈیا کا غیر ذمہ داری سے استعمال کرنے والوں نے معاشرے میں افواہ سازی کوفروغ دیا اورجھوٹی ومن گھڑت خبریں بھی پھیلائی گئیں’سوشل میڈیا پرجھوٹ پھیلانے والے PTiٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بھی خاموش نہیں رہے اورسوشل میڈیا پرپارٹی ٹکٹوں کی FAKEخبریں چلا دی گئیں پنجاب اسمبلی کے حوالے ٹکٹوں کی تقسیم یاامیدوارشارٹ لسٹ کرنے کی افواہوں پرPTiرہنما حیران رہ گئے اورانہوں نے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ان خبروں کوجعلی اور بے بنیاد قراردیا’سوشل میڈیا کواکثرلوگ جھوٹ کا پلندہ قرار دے رہے ہیں’اس کا غلط استعمال کرنیوالوں نے اسکے ذریعے جھوٹ’منفی پروپیگنڈہ اورشرانگیزی پھیلانے سے بھی گریزنہیں کیا جس کے نتیجہ میں سوشل میڈیا اپنا اعتماد کھونے لگا ہے’سرکاری محکموں میں پوسٹنگ’ٹرانسفربارے بھی سوشل میڈیا کی خبروں پریقین نہیں کیا جاتا اوراخبارات معتبراورمصدقہ ذریعہ ہے اورلوگ بھی اس پر اعتماد کرتے ہیں’اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں ان کی سچائی پرکھ کرشائع کی جاتی ہیں اورسوشل میڈیا شتربے مہار ہوچکا ہے اس لئے وہ لوگوں میں اپنا اعتماد کھونے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں