جڑانوالہ(نامہ نگار)نجی ملز میں کام کے دوران تلخ کلامی کی رنجش پر مخالف فریق نے فائرنگ کرکے 2مزدوروں کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 101 ر-ب کے رہائشی احسان ولد شاہ محمد اور بوٹا ولد محمد علی چک نمبر 77 ر-ب لوہکے میں واقع نجی ملز میں کام کرتے ہیں گزشتہ روز کام کے دوران ساتھی مزدوروں کیساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر مخالف فریق نے چھٹی کے وقت ملز سے باہر گیٹ پر فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر زخمی ہونیوالوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔
