35

جھگڑے کی رنجش پر مخالفین پر فائرنگ ‘ ایک بھائی قتل ‘ دوسرا زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار)سنوکر کھیلنے کے د و ران جھگڑے کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کر دیا، وقوعہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گائوں چکنمبر26گ ب میں سنوکر کھیلنے کے دوران سلطان علی کا اپنے مخالفین کیساتھ جھگڑا ہوا اسی ر نجش پر مخالفین نے گھر جا کر فائرنگ کرکے 22 سالہ سلطان علی کو قتل کر دیا جبکہ اسکے بھائی 26 سالہ عرفان کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پولیس کے سپرد کر دیا اور زخمی ہونیوالے عرفان کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ورثا نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں