31

جیل بھروتحریک سیاسی بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں ہے

فیصل آباد (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 114 کے ٹکٹ ہولڈر چوھدری شکور گجر نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سیاسی بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں ہے ، ملک میں عمران خان کی چیخ و پکار دشمن ممالک سے وصول فنڈنگ اور متوقع احتساب سے توجہ ہٹانا ہے پی ٹی آئی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں اس کی ترجیع ہمیشہ توڑ پھوڑ اور افراتفری پھیلانا ہی رہی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان دور کی پالیسیوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے مسائل کے حل کیلئے وقت درکار ہے عمران خان اور ان کی ٹیم مسلسل بلیک میلنگ پر اتر آ ئی ہے مسائل اور مشکلات سے نجات کے لئے حکمران دن رات ایک کئے ہوئے ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام بنا کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں