77

جیل بھروتحریک عمران خان اپنی گرفتاری سے ابتداء کریں

فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما اسراراحمد منے خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے چار سال جیب بھرنے کے بعد اب سیاسی دباؤ بڑ ھانے کے لئے جیل بھرو تحریک کا دعویٰ کیا ہے لیکن ان کے اپنے کا ر کن اُنہیں کہہ رہے ہیں کہ خان صاحب آگے بڑھو ہم آپ کے سا تھ ہیں۔اُنہوں نے جیل بھرو تحریک کو بھی شو شہ قرار دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اپنی گر فتاری سے ابتدا کریں۔ یقین ہے نہ وہ خود گرفتاری پیش کریں گے نہ اُن کے کہنے پر دوسرے ر ہنما گرفتاری دیں گے عمران خان اپنے یوتھیوں سمیت جیل میں ا یک ہفتہ بھی نہیں نکال سکتے کیو نکہ اُنہیں”ذہنی سکون”کی سہو لت دستیاب نہیں ہوگی اس لئے وہ حسب معمول یوٹرن ہی لیں گے۔ بداخلاقی، بدزبانی اور پورے ٹبر کی لوٹ مار واضح ہونے کے بعد اُسے اب سہولت کاری بھی میسر نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں