25

جیل بھروتحریک کا مقصد کرپٹ مافیا کیخلاف جہاد ہے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصا ف مینارٹیز ونگ ویسٹ ریجن پنجاب کے انفا ر میشن سیکرٹری عاصم سندھو نے کہاکہ جیل بھرو تحریک کا مقصد کر پٹ مافیا کیخلا ف جہاد ہے، حقیقی آزادی کے لئے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا گیا ہے ، پی ڈی ایم کی حکومت نے نا ا ہلیت میں ماضی کی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، ان کے پاس اہلیت و صلاحیت اور وژن نام کی کوئی چیز نہیں،تحریک انصاف اور قائد عمران خان عوام کی حقیقی ترجمان ہے،تحریک انصاف ہی ایک ایسی پارٹی ہے کہ جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بات کی ہے اور ان شاء اللہ ہم آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی بھر پور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن تک عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیںگے، موجودہ کرپٹ ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں