18

جیل بھرو تحریک کو عوام نے مسترد کر دیا، رانا ثنا ء اللہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا،جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی،عمران خان چاہتے ہیں کہ دوبارہ یہ ملک یرغمال بن جائے تو ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے معصوم کارکنوں کو اپنی سازش کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا لیکن جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جیل بھرو تحریک کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، جیل بھرو تحریک کے لیے 300 سے 400 لوگ جمع ہوئے، حکومت نے 500 افراد کی گرفتاری کا بندوبست کر رکھا تھا، تین گاڑیوں میں 80 کے قریب لوگ بیٹھے جنہیں حراست میں لیا گیا، عمران خان ٹولے کے تین چار لوگ آج قابو میں آ گئے ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدل دیا ہے، ہم عمران خان کو اپنا سیاسی حریفی سمجھتے ہیں لیکن اگر عمران خان ہمیں دشمن سمجھتا ہے تو پھر وہ ہمارا دشمن ہی ہے، تم چاہتے تو دوبارہ یہ ملک یرغمال بن جائے تو ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف نے 870 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے بڑی مشکل سے انہیں 170 ارب روپے کے ٹیکس پر انہیں راضی کیا، کوئی بتائے ہم نے 8 ماہ میں کیا غلطی کیا اور معیشت کو کیا نقصان پہنچایا۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا عمران تم نے توشہ خانہ کی گھڑی اور دیگر چوری کا جواب نہیں دیا ،پی ٹی آئی کارکن معصوم ہے عمران خان اپنی سازش کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے،عمران غلط فہمی کا شکار ہے کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں ،26 مئی کو عوام نے عمران خان کو بری طرح مسترد کیا ۔انہوں نے مزید کہا کوئی بتائے ہم نے 8 ماہ میں کیا غلطی کی ،معیشت کو کیا نقصان پہنچایا ،تم چاہتے ہو دوبارہ یہ ملک یرغمال بن جائے یہ ہم ہونے نہیں دیں گے ،عمران خان تم سیاستدان ہوتے تو سیاسی مخالفین سے سیاسی مقابلہ کرتے ،یہ آپ کے پچھلے پانچ سال کا کیا دھرا ہے ،جس میں صرف آٹھ ماہ ہمارے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پولیس اعلان کرتی رہی کہ جو آنا چاہے آ جائے ہم گرفتار کرنے کو تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم نے کم از کم 500لوگوں کی گرفتاری کا بندوبست کیا تھا،عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ایک مرتبہ پھر اس فتنے کو شٹ اپ کال دی ۔رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر کہنا تھا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ نے انتخابات کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا ،امید ہے سپریم کورٹ بعض ناموں پر ہمارے تحفظات کو مدنظر رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں