44

جیل روڈ پر نامعلوم گولیوں کا نشانہ بننے والا نوجوان دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقہ جیل روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 26 سالہ نعمان امین ولد محمد امین ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تین روز قبل مذکورہ نوجوان کو جیل روڈ پر مبینہ طور پر ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار دی تھیں جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کروایا گیا جو گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں