43

جی سی ویمن یونیورسٹی میں طالبات میں سکالر شپ کی تقسیم

فیصل آباد(پ ر)گورنمنٹ کالج ویمن یو نیورسٹی اور انٹر لوپ لمیٹڈ کے باہمی اشتراک سے سٹوڈنٹس فنانشل آفس کے زیر اہتمام’مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سیشن 2022-26 کی مجموعی طور پر چونسٹھ (64) محنتی اور ہونہار طالبات کو انٹر لوپ سکالرشپ سے نوزا گیا ۔سکالر شپ کی مد میں تئیس لاکھ باسٹھ ہزار چالیس روپے(2306240)کے چیک طالبات میں تقسیم کیے گئے۔پرو وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے طالبات کو مبارک دی اور کہا کہ محنت اور لگن کے ساتھ پوری توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ بہترین کارکردگی کے ساتھ فارغ التحصیل ہو کر ملک کی خدمت کر سکیں ۔ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ وہ انٹر لوپب لمیٹڈ کی مشکور ہیں جنہوں نے ان طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں