فیصل آباد(پ ر) جے یو پی کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد لاثانی میں سالانہ صدیق اکبر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ملک کے ممتازعالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق کا دور خلافت مشعل راہ رہتی دنیا تک مینارہ نور درخشندہ پاکیزہ منور روشن دور تھا دنیائے اسلام کی تعلیمات اور انداز حکمرانی کے نقش و گوشے کی خوشبو اب بھی پارہی ہے انکی وفاء سخا وت تلاوت کلام اللہ کے چرچے ہیں زمین و آ سما نوں پر ہیں آل محمد ۖ و اصحاب رسول ۖ کے فضائل و مناقبت کے ترانے تا قیامت گونجتے ر ہیں گے اور علمائے امہ ‘امت مسلمہ کو جوڑنے اور اتحاد بین المسلمین کا ملی فریضہ انجام دیتے رہیں گے
29