62

جے یو آئی کے امیدوار سید ذکریا شاہ چوہدری عابد شیر علی کے حق میں دستبردار ہو گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیرمملکت و مسلم لیگ(ن) کے امیدواراین اے 102 چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جمہوریت پی ٹی آئی کا نا م نہیں جماعتی الیکشن آپ کر واتے نہیں ہے ، یہ سرا سر غنڈہ گردی ہے ،مسلم لیگ ن کی طرف سے ایک ایف آئی آر بتا ئیں جو درج کروائی ہو ،کسی پر کو ئی پا بندی نہیں ہے، بلاول بھٹو موسم انجوائے کریں ،8فروری کو رخصت کر دینگے،جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کے امیدوار سید ذکریا شاہ مسلم لیگ ن کے امیدواراین اے 102 چوہدری عابد شیر علی کے حق میں دستبردار ہوگئے ، اس دوران چوہدری عابد شیر علی مخدوم زادہ سید محمد زکریا، میاں طاہر جمیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو جن مسائل کاسامنا ہے اس دلدل سے نکالنے کے لئے مشترکہ جدو جہد کریں، اس حلقہ میں فتنے کا راستہ روکنے کے لئے ضروری ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں اس حلقہ کے علاوہ جس حلقہ میں بھی جمعیت علماء کا امیدوار ہیں انکو بھر پور سپورٹ کیا جائیگا، آئیندہ بلدیاتی انتخاب ودیگر معاملات دونوں جماعتوں کے اتفاق رائے سے طے پائیں گے اس موقع پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو لاہور کا سرد موسم انجوائے کریں بلاول کو 8فروری کوکراچی کیلئے رخصت کردیں گے ، پی ٹی آئی والوں نے جوکیا اس کی سزاء مل رہی ہے ،کراچی والوں کو پینے کا پانی تک نہیں دیا اور آگئے لاہور میں، لاہور میں بلاول بھٹو کو زیرو کر کے بھیجیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں