جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ کی دینی عظیم شخصیت مبلغ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ نگران حاجی خالد محمود عطاری مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے،پورے شہر کی فضا سوگوار ہو گئی،آشکبار آنکھوں کیساتھ سپردِ خاک، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کی عظیم دینی شخصیت مبلغ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ نگران حاجی خالد محمود عطاری مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے نماز جنازہ واٹر ورکس پارک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علماء اکرام سیاسی سماجی شخصیات تاجر تنظیموں وکلا اور صحافی برادری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں اشکبار آنکھوں کیساتھ سپردِ خاک کیا گیا سیاسی سماجی شخصیات وکلا تاجر تنظیموں صحافی برادری نے انکے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے دینی تعلیم کے فروغ کیلئے جو گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہے انکو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔
44