125

حاجی محمد ابرار صدیقی کاعرس کل ہوگا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کی عظیم روحانی ، علمی اور سماجی شخصیت صاحبزادہ حاجی محمد ابرار صدیقی کا 7واں سالانہ عرس مبارک 8مارچ بروز جمعتہ المبارک جامع مسجد حنفیہ گلی نمبر1مدن پورہ فیصل آباد میں منعقد ہورہاہے ، خطبہ جمعتہ المبارک عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت پروفیسر قاضی عظمت اللہ خطیب اعظم( انگلینڈ )ارشاد فرمائیں گے ، محفل نعت بعد از نماز جمعتہ المبارک منعقد ہوگی ، جس میں نامور علماء کرام اور نعت خواں حضرات تشریف لائیں گے ، خصوصی آمد عظیم ثناء خوان مصطفےٰ ۖ عکس حضرت اعظم چشتی غلام فرید چشتی لاہور کی ہوگی یہ عرس مبارک کی تقریب زیر انتظام صاحبزادہ پروفیسر محمد سلیم صدیقی ہوگی ، احباب تشریف فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں