فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)غلام محمد آباد کی ہر دلعزیزسماجی شخصیت حاجی ملک عبدالستار مرحوم کی اہلیہ محترمہ ‘ملک نثار ا حمد کی بھاوج اور شہر کی معروف کاروباری شخصیات ملک شاہد ستار’ملک واحد ستار’ملک زاہد ستار’ ملک عمران ستار’ ملک رضوان ستارکی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں’ ان کی رہائش گاہ صدر بازار چشتیہ چوک غلام محمد آباد میں ہے۔ مرحومہ مغفورہ کی نماز جنازہ آج 9جنوری نماز ظہر کے بعد غلام محمد آباد کے بڑے قبرستان میں ادا کی گئی۔ جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ مغفورہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کل 10جنوری صبح 10بجے جامعہ حنفیہ رضویہ صدر بازار غلام محمدآباد میں ہو گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔
