65

حادثات قتل و غارت گری ، 2بہنوں سمیت 8افراد جاں بحق

چنیوٹ ، گوجرہ ، فیصل آباد (نمائندگان ، سٹاف رپورٹر) حالیہ شدید دھند کی صورتحال ایک لڑکے سمیت تین افراد کی جان لے گئی،دھند باعث حادثات میں ایک شخص جھنگ روڈ پر جاں بحق جبکہ دوسرا فیصل آباد روڈ پر جاں بحق جبکہ ایک لڑکا سرگودھا روڈ پر حادثہ میں جاں بحق ریسکیو 1122کے مطابق شدید دھند کے باعث تین مختلف حادثات میں ایک لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے پہلا حادثہ فیصل آباد روڈ نزد جھوک موڑ ایک موٹر سائیکل سوار ڈمپر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار40سالہ امان اللہ ولد قادر بخش سکنہ لالیاں گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ جھنگ روڈ نزد اڈا پٹھان کوٹ پیش آیا جس میں ایک موٹرسائیکل سوار ٹرالر سے ٹکرا گیا موقع ملنے پر ریسکیو1122اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثہ میں زخمی ہونیوالے 45سالہ صفدر علی ولد پیر بخش سکنہ اڈا پٹھان کوٹ کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا بعدازاں ڈیڈ باڈیز ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ تیسرا حادثہ سرگودھا روڈ پر پیش آیاسرگودھا روڈ سٹاپ کوٹ محمد یار 14سالہ اون عباس ولد فضل عباس بس سے اترتے ہوئے بس کے وہیل کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور عون عباس کی ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔علاوہ ازیں کراسنگ کے دوران بس سے ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سواردو حقیقی بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔معلوم ہواہے کہ محلہ رسول پورہ کے محمد بابر کی بیٹاں مریم اورآمنہ موٹر سائیکل نمبر6472ٹی ایس ایل پر سوار سمندری روڈ بائی پاس پر شہر کی جانب آرہی تھیں کہ راستہ میں آئل ٹینکر کو کراس کرتے ہو ئے مخالف سمیت سے آنیوالی بس نمبر3355ایف ڈی ایس سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں ۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی اورریسکیو1122کے اہلکار موقع پر پہنچے اور متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اور پولیس نے بس ڈرائیور کو اپنی حراست لے لیا اور بس کو قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دریں اثناء پولیس تشدد سے ملزم کا بھائی جاں بحق،مویشی چوروں کی فائرنگ سے نوجوان قتل بھائی زخمی،جبکہ عداوت کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان مارا گیا پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ۔تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے تھانہ گلبرگ کے علاقہ طارق روڈ پرقائم پورہ میں ایک مقدمہ میں مطلوب ملزم ملک منیر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا توملزم نہ ملنے پر اسکے 50سالہ بھائی ملک ظہیر کوحراست میں لیکر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تووہ جان کی بازی ہارگیا،پولیس پارٹی نعش چھوڑکرفرارہوگئی تواہل علاقہ نے نعش روڈ پررکھ کر شدید احتجاج کیا جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 26ج ب کے رہائشی لیاقت علی کے بیٹے 19سالہ اسامہ اور 23سالہ بنیامین مویشیوں کی حویلی میں سورہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد مویشی چوری کرنیکی غرض سے حویلی میں داخل ہوئے آہٹ سنتے ہی بھائیوں نے شور مچایا توملزمان نے فائرنگ کردی گولی لگنے سے 19سالہ اسامہ موقع پر دم توڑگیا جبکہ زخمی بنیا مین کو ہسپتال داخل کروادیاگیا ۔علاوہ ازیں تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 241ر۔ب چنچل والا کا وسیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جناح آباد جارہا تھاکہ عداوت کی بناء پر مسلح ملزمان عمیر،زوہیب وغیرہ نے فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے وسیم جان کی بازی ہارگیا جبکہ اسکے ساتھی گلفام اوریونس وغیرہ زخمی ہوگئے مضروبان کوہسپتال داخل کروادیا پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں