فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھریلو ومعاشی حالات سے تنگ آکر 2نوجوانوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی جبکہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہوکر ہسپتال پہنچنے والے 2افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔بتایا جاتا ہے کہ 253ر۔ب کے رہائشی 24سالہ شکیل ولد انور اورجھنگ کے رہائشی 32سالہ ارسلان ولد منیراحمد نے معاشی حالات اورگھروالوں سے جھگڑکر زہریلی گولیاں کھا لیں’ اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ چنیوٹ کے نواح میں موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے بری طرح زخمی ہونیوالا 38سالہ ابراراحمد ولد نذیراحمد اوربھوانہ کا 27سالہ فیاض ولد ریاض گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے تھے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایاگیا جہاں دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئے’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔
37