25

حادثے میں ماں جاں بحق ‘بیٹا زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ کوکار اڈا پر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ماں موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا شدیدزخمی ہوگیا ‘ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں غلام فاروق اعوان ولد محمد مقبول اعوان سکنہ لاڑ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھائی 26سالہ محمد اکرم موٹرسائیکل پر میری والدہ 47سالہ ( الف ۔و بی بی ) کو گھر کی طرف لا رہا تھا کہ ڈیرہ چشمہ روڈ کوکار اڈا پر تیزی رفتار ٹینکر کے ڈرئیوار کی غفلت سے ٹینکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس سے موٹرسائیکل پر سوار میرا بھائی اکرم شدید زخمی ہوگیا جبکہ میری والدہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں ‘جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں