لاہور (بیوروچیف) وی وی آئی پیز، غیرملکیوں وحساس ڈیوٹیوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئے اہم اقدام، اہم ڈیوٹیاں کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئے سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئے سافٹ ویئر تیار کیا، سافٹ ویئرسے ایک گھنٹے میں 800سے زائد ملازمین کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جاسکتی، نئے بھرتی اور وی وی آئی پی کیساتھ ڈیوٹی کرنیوالوں کی سائیکلوجیکل پروفائلنگ کی جا رہی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر میں سوالات شامل اور مقررہ وقت میں ملازمین سے پرکروائے جاتے ہیں، فیل ہونیوالے ملازمین کو وی وی آئی پیز کیساتھ ڈیوٹیوں پر تعینات نہیں کیا جاتا ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ قبل ازیں سائیکلوجیکل پروفائلنگ کیلئے ملازمین ہسپتالوں کے چکر لگانا پڑتے تھے، ہسپتالوں میں کئی کئی ہفتے لگ جاتے تھے اور مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے تھے۔ سائیکلوجیکل پروفائلنگ کاسافٹ ویئر ایس پی یوکی خاتون افسرکی جانب سے تیار کیاگیا، سافٹ ویئرکی تیاری سے وقت کی بچت کیساتھ ساتھ مطلوبہ نتائج بھی حاصل ہورہے ہیں۔
