29

حافظ امجد کے بڑے بھائی محمد احمد کی وفات پراظہار تعزیت

فیصل آباد( پ ر) پاکستان مسلم لیگ( ن) علما مشائخ ونگ صاحبزادہ حافظ امجد کے بڑے بھائی محمداحمد جوگزشتہ کئی دنوں سے صاحب فراش تھے حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے’انکی نماز جنازہ نڑوالہ روڈ کے بڑے قبرستان میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں عزیزواقارب،دوست احباب،مسلم لیگی وعلما مشائخ کے عہدیداران و کارکنان اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورمرحوم و مغفورکی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر پسماندگان کے ساتھ ساتھ مرحوم و مغفورکے رشتہ داروں کی آنکھیں نم تھیں۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم نہایت خوش اخلاق ‘شفیق ‘پابند صوم صلوٰة اور انتہائی نیک سیرت تھے’پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ عصمت اکرام ‘ سید نعمان شاہ سٹی صدر ‘ جوائنٹ سیکرٹری سلمان مغل ‘ شوکت سلطان بٹ نے مرحوم و مغفور کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسماندگان کیساتھ اظہار افسوس کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں