فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومالی پریشانیوں سے تنگ آ کر نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ رسول نگر گلی نمبر6 نشاط چوک کا رہائشی 43 سالہ نعیم خان ولد صدر محمد روزگار کے سلسلہ میں سخت پریشان تھا، جس کی وجہ سے گھر میں بھی لڑائی جھگڑے ہوئے تھے، گزشتہ روز مذکورہ نوجوان نے مال اور گھریلو پریشانیوں سے دل برداشتہ ہو کر کمرہ کو بند کر کے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی جب وہ کافی دیر تک باہرنہ آیا تو اہل خانہ نے دیکھا تو اسکی نعش پنکھے سے لٹک رہی تھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو نعیم خان زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔
38