19

حالات کے ستائے شہری نے خودکشی کر لی

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)گھریلو حالات سے تنگ شہری کی ٹرین تلے آکر خود کشی۔ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی سے لاہور جانیوالی راوی ایکسپریس کے نیچے 60سالہ شخص کی مبینہ خود کشی شناخت عبدالرحیم ننھا کے نام سے ہوئی’لاش کئی گھنٹے تک ریلوے ٹریک پر پڑی رہی عبدالرحیم ننھا شورکوٹ چھاؤنی کا رہائشی اور پیشہ کے لحاظ سے مستری تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔ذرائع کے مطابق بیروزگاری اور گھریلو کشیدگی کیوجہ سے گھرمیں لڑائی جھگڑارہتا تھا۔لاش کئی گھنٹے ریلوے ٹریک پر پڑی رہنے سے جانور بھی منڈلاتے رہے جبکہ شورکوٹ چھاؤنی کی بے حس ریلوے پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں