فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حج عمرہ اور سیاحت کی 4 روزہ عالمی نمائش و کانفرنس 8 سے 11 جنوری جدہ سعودی عرب میں منعقد ہو رہی ہے سعودی حکومت کے ویزن 2030 کے مطابق ربع صدی میں حج عمرہ اور سیاحت میں ہونے والی انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائی جائیں گی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا وفد قائمہ کمیٹی برائے جی سی سی ریجن حافظ شفیق کاشف کی قیادت میں میں کانفرنس میں شرکت کرے گا کانفرنس میں 100 سے زائد ممالک سے سرکاری و غیر سرکاری وفود،سعودی عرب میں موجود عالمی سفارتی شخصیات،مندوبین، پرائیویٹ سیکٹر کے ہزاروں نمائندہ افراد،حج عمرہ اور سیاحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ادارے اور تنظیمیں شرکت کریں گی روانگی کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ عالمی نمائش معلومات کا خزانہ ہے اور کسی بھی غرض سے سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کے لیے نہایت اہم ہے سعودی عرب کا سیاحتی ویزن 2030 تمام اسلامی ممالک کے لئے گیم چینجر ہے
