40

حرم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کا چوہدری عابد شیر علی ، رانا احمد شہریار خاں کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حرم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں چوہدری عابد شیرعلی اور رانا احمد شہریار خاں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا’ اس سلسلہ میں مارکیٹ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیدوار این اے 102 چوہدری عابد شیرعلی’ امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں اور سابق ڈپٹی میئر و سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’سٹی کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر تھے’ کارنر میٹنگ میں حرم کلاتھ مارکیٹ کے صدر شیخ ارسلان اسلم اچھی’ جنرل سیکرٹری شیخ نعیم حبیب کے علاوہ آٹھ بازاروں کی تاجر تنظیموں کے منتخب صدور’ دکاندار اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عابد شیرعلی اور رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آیا کاروبار چلے ہیں اور تاجر طبقہ خوشحال ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں