فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر محمد قاسم رضا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے والد محترم میاں زوار حسین بھٹہ (مرحوم) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس جھنگ والے اور ڈاکٹر آصف احمد کی والدہ ماجدہ’ ڈاکٹر فرحان سعید کی والدہ ماجدہ’ ڈاکٹر انعام رحیم کے بھائی’ ڈاکٹر سعود بٹ کی ہمشیرہ’ ڈاکٹر احمد دین کے والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میںدعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ’ طلبہ وطالبات اور تاجر رہنما چوہدری یٰسین لطیف چھینہ سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی’ دعائیہ تقریب میں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اوراللہ کے حضور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی اگلی منزلیں آسان کرے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل دے’اس موقع پر ڈاکٹر محمد قاسم ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ دنیا فانی ہے’ جو دنیا میں آیا ہے اس نے لوٹ کر واپس جانا ہے’ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا میں رہتے ہوئے ایسا طرز زندگی اپنایا جائے کہ لوگ آپ کے جانے کے بعد اپ کے طرز زندگی کو خراج عقیدت پیش کریں۔
