37

حضرت ابوبکر صدیق سچے عاشق رسولۖ تھے’ مولانا محمد مغیرہ

چنیوٹ(نامہ نگار) چنیوٹ مرکز مدرسہ ختم نبوت, بخاری ماڈل ہاء اسکول, جامع مسجد احرار چناب نگر ضلع چنیوٹ میں یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گء جس سے مجلس احرار اسلام پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد مغیرہ مدظلہ, مجلس احرار کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا سید عطاء المنان بخاری نے خطاب کیا مجلس احرار اسلام چناب نگر کے ذمہ داران، دیگر اساتذہ و کارکنان اور معزز ین علاقہ شریک ہیں جبکہ اس موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر خالد شبیر احمد، مرکزی ناظم تبلیغ مولانا سید عطاء المنان بخاری اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ خلیفہ اول سیدنا حضرت صدیق اکبر تحریک ختم نبوت کے سپہ سالار رہے حضرت صدیق اکبر رضی سچے عاشق رسول تھے تعلیمات صدیق اکبر رضی سیرت نبویۖ کی عکاس اور اسلام کا اثاثہ ہے آپ کی دین اسلام و شریعت محمدی کی حفاظت کے لیے بے مثال خدمات ہیں ختم نبوت پر ایمان لانے والے ہمارے بھائی ہیں عشق رسول کا تقاضا ہے کہ ہم نبیۖ کی ختم نبوت کا تحفظ کریں اور ان کے نقشہ قدم پر چلیں ہماری مشکلات پریشانیوں کا حل سیرت نبویۖ پر عمل پیرا ہونے میں ہے اسلام امن و سلامتی اور بھائی چارے کا درس دینے والا مذہب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں