46

حضرت ابوبکر صدیق نے محبت رسول ۖ میں سب کچھ قربان کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں امیر المومنین سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے تقریب سعید کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوتے ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان وامیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے فرمایا کہ امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے محبت رسول میں سب کچھ قربان کر دیا۔ حضرت ابوبکر نے اپنی پوری زندگی محبت اور اتباع رسول ۖ میں گزار دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے حکمران اگر کامیابی چاہتے ہیں تو خلفا راشدین کے نقش قدم پر چلیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں