جڑانوالہ(نامہ نگار) 38ویں یار غار کانفرنس جامع مسجد شاہی میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوئی جس میں مولانا عمران رضوی آف ناروال،قاری و خطیب جامع مسجد شاہی،مولانا ناصر چشتی، مولانا شہباز چشتی امیر جماعت اہلسنت،سابق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مفتی یونس رضوی،مولانا اصغر نوری،چوہدری وقاص اسلم،صدر چوہدری بازار شیخ اکبر،صدر کھل بنولہ شیخ اشرف،عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاسم حسان و دیگران نے شرکت کی۔ مولانا عمران رضوی آف ناروال نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابوبکر صدیق کو جو مقام حاصل ہے وہ دوسرے صحابہ کو حاصل نہ ہوا ہے صدیق اکبر یار غار ہے ابوبکر صدیق کا طرز خلافتِ مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے عہد صدیقی فلاحی ریاست کا عملی تفسیر تھا نوجوان نسل سوشل میڈیا کی بجائے قرآن اور حدیث پر عمل کریں اور انبیا کرام کے بتلاتے ہوئے دین کو اپنائیں آپ کی سیرت و کردار امت کیلئے روشنی اور رہنمائی کا مظہر ہے آپ کو صدقیت یار غار کا خطاب ملا ہے مولانا عمران رضوی نے مزید کہا کہ قرآن پاک میں ابوبکر صدیق کے بارے میں خاص ذکر ہے اور آپ نبی پاک کے زیادہ قریب تھے یار غار کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔
