34

حضرت امام حسین کا کردارحکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ حضرت ا ما م حسین کا کردار آج کے حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔جناب امام حسین کا یوم ولادت امت مسلمہ کیلئے اہم ترین دن ہے۔افکارحسینیت قیا مت تک طالبان حق کیلئے مینار نور ہے، آپ کا صبر و استقامت اور جذبہ شہادت رہتی دنیا تک کا ئنات کے ہر بشر کیلئے روشن مثال ہے،جگر گوشہ بتو ل نواسہ رسول سیدنا امام حسین فضائل و مناقب او ر سیرت و کردار کا روشن و در خشاں باب ہے حضر ت امام حسین کی شہادت نے ضمیروں کو بیدار کیا آ ج چودہ سو برس گزرنے کے با وجود سیدنا امام حسین کا پیغام اور فلسفہ حق و صداقت اقوام عالم کی سر بلندی کا روشن نشان ہے۔ حسینیت قیامت تک زندہ رہے گی معلون یزید کا نام لیوا قیامت تک نہ ملے گا۔ امام حسین کامل ایمان جہد مسلسل اور عمل پیہم کی ایک بے نظیر مثال ہے، آپ نے یہ ثابت کیا کہ اقتدار کی طاقت جان تو لے سکتی ہے ایمان نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں