36

حضرت علی کی ولادت کے حوالے سے صفدرآباد میں تقریب کا انعقاد

صفدرآباد (نامہ نگار) حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں شہر بھر میں مجالس اور محافل کا اہتمام کیا گیا۔ڈیرہ چوہدری شیر محمد مانگٹ پرایک عظیم الشا ن تقریب منعقد ہوئی جس میںشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔علمائے کرام نے مولاعلی شیر خدا کرم اللہ وجہ الکریم کی شان بیان کی۔آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راول پنڈی کے خادم خاص اللہ رکھا مستانہ نے بھی ایک محفل پاک کا اہتمام کیا اور حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کی ولادت پر تقاریر کی گئیں۔جامع مسجد قیوم میں جشن مولود کعبہ کت موقع پر ایک محفل پاک منعقد ہوئی جس میں علامہ فیض الرحمان کریمی نے خطاب کیا اور حاضرین میں لنگر شریف بھی تقسیم کیا گیا۔جامع مسجد مدنی میں علامہ یامین بھٹی نے ولادت پاک مولا علی کرم اللہ وجہ الکریم کی شان بیان کی۔اہل محلہ نے چاولوں کی دیگیں پکوا کر تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں