32

حضرت علی کے یوم ولادت کے حوالے سے سربلندسٹی میں پر وقار تقریب کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج ا لقرآن کے زیر اہتمام حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے حوالے سے سربلند سٹی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی’ جس کی صدارت ڈویلپر سربلند سٹی چوہدری بشارت جسپال نے کی’ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ زاہد محمود’ میاں اشرف قادری’ میاں ممتاز احمد’ میاں غلام مصطفی (منشائ) تھے’ دیگر مہمانوں میں ملک ارشد’ رانا مزمل’ ملک اشرف’ ملک محمد اعجاز’ ملک ناصر محمود قادری’ پروفیسر عامر حسین علوی’ میاں ساجد حسین’ رانا جاوید اشرف’ شیخ شہباز نعیم ‘ ڈیلرز سربلند سٹی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی’ میزبان تقریب ملک سرفراز قادری’ چوہدری اسماعیل رفیق گجر’ شیخ ناصر علی’ بائو افتخار احمد’ پروفیسر خالد محمود رندھاوا’ ملک زاہد مجید’ نیوڈور کے ملک عمیر نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ زاہد محمود’ بشارت جسپال نے کہا کہ منافق کی یہ علامت ہے کہ وہ مولا علی سے بغض رکھا ہے’ جبکہ مومن حضرت علی سے محبت کرتا ہے اور ان کا ذکر سن کر مومن کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے’ حضور نبی کریم ۖ نے فرمایا علی حق کے ساتھ اور حق علی کیساتھ ہے’ دنیا حق کی تلاش کرتی ہے اور حق علی کو تلاش کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں