28

حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخواہ شاہ رخ علی خان اور ڈائریکٹر آپریشنز خیبرپختونخواہ الطاف حسین کے احکاما ت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد کی زیرِ نگرانی فوڈسیفٹی ٹیم نے فوڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ۔اس دوران فوڈسیفٹی آفیسرز نے رات گئے انڈس ہائیوے روڈ پر ناکہ بندی کر کے پنجاب سے آنیوالے دودھ کے ٹینکرز دھر لیے ‘جو مضر صحت اور پانی ملے دودھ کی ترسیل خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں کر رہے تھے ‘تاہم فوڈسیفٹی ٹیم نے دودھ کے ٹینکرز مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ فوڈسیفٹی ٹیم نے عوامی شکایات پر ڈیرہ سٹی اور مضافات میں دودھ کی متعدد دکانوں کا معائنہ کیا جس میں دودھ کے نمونے لے کر فوڈسیفٹی کی آٹو موبائل لیب کے زریعے موقع پر نتائج دیئے گئے تاہم جن دوکانداروں کا دودھ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری پایا گیا ان پر جرمانے عائد کر کے دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔اسی طرح متعدد پاپس فیکٹریزاور ہوٹلز میں کاروائیاں کرتے ہوئے ایک پاپس کارخانے میں غیر معیاری پاپس کی پروڈکشن پر ایک سو بنڈل تحویل میں لے کر مالک کو قانونی کاروائی کیلئے دفتر ہذا میں طلب کیا گیا۔اسی طرح متعدد دوکانداروں کو صفائی کے انتظامات بہتر بنا نے کیلئے امپرومنٹ نوٹسز جبکہ فوڈ اتھارٹی کا لا ئسنس بنانے کیلئے لائسنس نوٹسز جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں