34

حلقہ محبان سیف گوجرہ کے زیراہتمام محفل مشاعرہ

گوجرہ(نامہ نگار)حلقہ محبانِ سیف گوجرہ کے زیرِ اہتمام ماہانہ محفل مشاعرہ محمد سیف اللہ چیمہ ایڈووکیٹ کی صدارت میں” المحبوب ادبی بیٹھک” جھنگ روڈ گوجرہ پر منعقد ہوا۔پریس سیکرٹری حلقہ محبان سیف گوجرہ تنویر حسین سینئر صحافی کی رپورٹ کے مطابق محفلِ مشاعرہ کے مہانان خصوصی میاں عبدالباسط ایڈووکیٹ، روبن گھوش، تبسم شہزاد (ٹوبہ ٹیک سنگھ) ، پروفیسر اقرار مصطفیٰ (کمالیہ) اشرف شاکر (سمندری) جبکہ مہمانانِ اعزاز طارق ارسلان طارق ، ناشاد ہشیارپوری،حمزہ علی ایڈووکیٹ (ٹوبہ ٹیک سنگھ) عرفان سانول، محمد رمضان عاشر (سمندری) تھے۔نقابت کے فرائض نوجوان شاعر عامرریاض نے ادا کئے۔ دیگر شعراء میں پروفیسر امجد بابر ایڈووکیٹ، محمد اسلم عارفی، شوکت علی مغل، خالد انصاری، رانا محمد عتیق عادل ، چوہدری محمد اصغر کمبوہ اور اظہر اقبال اجی شامل ہیں اختتام پرمعروف شاعرسلیمان سیفی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں