44

حلقہ پی پی 114سے اپنے سیاسی حریفوں کو شکست دینگے ، شیخ محمد یوسف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ توصیف نواز خان کی امیدوار پی پی 114 مسلم لیگ (ن) شیخ محمد یوسف کے مرکزی آفس بٹالہ کالونی آمد’ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی’ توصیف نواز خان نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں’ قائد مسلم لیگ(ن) نے شیخ محمد یوسف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پی پی 114 کا ٹکٹ دیا ہے ہم اپنے قائد کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں اور شیخ محمد یوسف کی انتخابی مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور انہیں پی پی 114 سے ریکارڈ لیڈ سے کامیابی دلوائیں گے’ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد یوسف نے ہمیشہ پارٹی پرچم کی سربلندی کیلئے کام کیا ہے اور ہر اچھے یا برے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں’ پارٹی کو ان پر فخر ہے’ اس موقع پر امیدوار پی پی 114 شیخ محمد یوسف نے سٹی صدر لیبرونگ توصیف نواز خان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ جیسے مخلص دوستوں کے تعاون سے ہی میں یہ الیکشن جیتوں گا’ مجھے فخر ہے کہ الیکشن مہم کے آغاز پر ہی مجھے توصیف نواز خان جیسے مخلص ساتھیوں کا ساتھ مل گیا ہے’ اب انشاء اللہ میری جیت یقینی نظر آ رہی ہے’ ابھی تو الیکشن مہم شروع کی ہے جیسے جیسے الیکشن ڈے قریب آئے گا پی پی 114 کے تمام مسلم لیگی ورکر میرے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے اور ہم اپنے سیاسی حریفوں کو آسانی سے شکست سے دوچار کر یں گے’انہوں نے کہا کہ باشعور قوم اچھے اور برے کو سمجھ چکے ہیں اور اب وہ کسی دلکش نعرے کا حصہ نہیں بنیں گے اورکسی نئے پاکستان بنانے والے کے فریب میں نہیں آئیں گے’ قوم جانتی ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان میں خوشحالی لا سکتے ہیں اور انہوں نے اپنے ہر دور میں کر کے دکھایا ہے’ میاں محمد نواز شریف قوم کی امیدوں کا محور ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میاں محمد نواز شریف قوم کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کے چہروں پر خوشیاں لانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں