لاہور(بیوروچیف)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی لندن سے پاکستان واپسی ایک بار پھر سے تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ، لیکن نائب صدر پا کستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ و ز یر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق و زیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی فوری وطن واپسی پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ، حمزہ شہباز26 جنوری کے بعد وطن واپس آئیں گے ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی بیٹی کا چیک اپ مکمل ہو گیا ہے تاہم ان کی وطن واپسی والدہ کی ریڑھ کی ہڈی کے آ پر یشن کے باعث ملتوی ہوئی ہے ۔دوسری طرف پا کستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے بتایا کہ ان کی وطن واپسی 22 جنوری کو ہونے کا امکان ہے ، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے بیٹی کو پارٹی کی تنظیم سازی کا ٹاسک سونپ دیا ہے ، وہ وطن واپس پہنچتے ہی پنجاب کے دورے اور سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے
28