21

حکمرانوں نے آٹا مہنگا ‘موت سستی کردی ہے

سرگودھا (بیورو چیف) امپورٹڈ حکمرانوں نے آٹا مہنگا، موت سستی کردی ہے ان نااہلوں کی وجہ سے آج پاکستان کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جب مجرموں کو حاکم بنا دیا جائے تو پھر ہنستے بستے ملکوں کا یہی حال ہوتا ہے جو آج پاکستان کا ان حکمرانوں نے کردیا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کرنیوالے خود پریشانی میں مبتلا ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور اس کے عوام کیساتھ ان امپورٹڈ حکمرانوں کو لاکر ظلم کیا ہے پاکستان تحریک انصاف سے لوگوں کی محبت دیکھ کر امپورٹڈ حکمران عام انتخابات سے بھاگنے کی ہر ممکن کوششوں میں لگے ہیں مگر اب عدالت نے بھی انتخابات کا کہہ دیا ہے ان امپورٹڈ حکمرانوں اور ان کے اتحادیوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں