77

حکمرانوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے

گوجرہ(نامہ نگار)ظالم حکمرانوں نے عوام کاعرصہ حیات تنگ کر دیاہے۔ ملک کنگال ہوگیا۔مہنگائی نے ملک کے غریب عوام کا کچومر نکال رکھاہے۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوئوں کی وجہ ملک اورقوم بدحالی کا شکار ہو چکی ہے۔حکمران الیکشن سے راہ فراراختیار کر نا چاہتے ہیں مگر عوام کرپٹ امپورٹڈ حکمرانوں کوالیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے105اسامہ حمزہ ،امیدوار حلقہ پی پی119چوہدری احسن احسان اور حلقہ پی پی118اسد زمان چیمہ نے کپتان عمران خان کی کال الیکشن کرائواور ملک بچائونکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے صرافہ بازار چوک میں کیا۔شرکاء ریلی نے ہاتھوں حکومت مخالف نعروں پر مشتمل کتبے اوربینرز اٹھا رکھے تھے۔مقررین نے کہاکہ عمران خان کواگرگرفتار کیاگیا تو ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں