فیصل آباد(پ ر) عوامی سماجی و سیاسی شخصیت سابق ناظم ملک ارشد ایڈووکیٹ ہائیکور ٹ نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ برباد کر دیا ہے۔ ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے صنعتکار،تاجر اور مزدور طبقہ فاقہ کشی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ۔مو جو د ہ امپورٹڈ سے نجات حاصل کرنا 22کروڑ عوام کی آواز بن چکی ہے۔عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل سے پی ڈی ایم حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری انتخابات کروائے جائیں عمران خان کو دیوار سے لگانے کی ہر سازش ناکام ہو چکی ہے۔
33