فیصل آباد ( پ ر )پاکستان تحر یک انصاف این اے 105 کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے منی بجٹ کا عذاب مسلط کرکے عوام کا جینا مشکل ترین بنا دیا ہے۔ پٹرول ‘ گیس ‘ آٹا ‘ گھی ‘ بجلی ‘ دالیں اور دیگر ضروریات زندگی مہنگی ہونے سے سب سے زیادہ اثر غریب طبقہ پر پڑا ہے ۔مہنگائی کے طوفان نے عا م آدمی کو اس قدر مجبور کر دیا ہے جس کا زندہ رہنا مشکل بن چکا ہے ۔ یہ بات انہوںنے حلقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں نے مہنگائی کی وجہ سے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے روزگار کمانے کی طرف راغب کر دیاہے کہ کسی طرح سے ان کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں اور زندگی کا گزارا ہوتا رہے۔موجودہ حکمرانوںکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج عوام فاقوں پر آگئی ہے لیکن حکمرانوں کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی ہے اور نہ ہی ان پر عوام کی دہائیوںکا کوئی اثر ہو رہا ہے ۔ اس لئے پاکستان عوام ملکر امپورٹڈ حکومت اور اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بہت جلد سڑکوں پر ہو گی کیونکہ عوام اس مہنگائی اور نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں ۔
25