26

حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر دم لینگے

فیصل آباد (پ ر) حکومت الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی پی ٹی آئی میدان عمل میں ہے اور امپورٹڈ حکمران اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحر یک انصاف پی پی 97 کے سنئیر رہنما لقمان چو ہدری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمر ان خان کی قیادت میں جاری الیکشن کرا ملک بچا مہم کو عوام کی بھرپور پذیرائی حاصل ہے اور تمام طبقات کے لوگ اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں،قوم عام انتخابات کا فوری انعقاد چاہتی ہے تاکہ نئی حکومت ملکی مسائل وعوامی مشکلات کا تدارک یقینی بنا سکے انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے تاجر برادری مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئی ہے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے مہنگائی کی بلندیوں کو چھوتی شرح ملک میں غربت اور بیروزگاری کو بے قابو کرنے کی سمت لے کر جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں