42

حکمرانوں کی انتخابات کے نام پر ٹانگیں کانپ رہی ہیں

فیصل آباد(پ ر )پا کستان تحر یک انصاف سٹی کے سنیئر نائب صد ر اظہر نسیم ورک نے کہاکہ ا مپو ر ٹڈ حکمرانوںکی انتخابات کے نام سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں،لیگی قیادت کی جانب سے ججز پرحملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے،سپریم کورٹ آ ف پاکستان پرحملوں سے یہ گروہ پاکستان میں جنگل کاقانون رائج کرنے کے ساتھ وفاق کوشدید نقصان پہنچا رہا ہے ۔ ا نہو ں نے کہاکہ جیل جانے سے گھبر ا نے والے لندن بھاگ گئے، پی ٹی آئی یہاں جیل بھرو تحریک چلا رہی ہے، جب تک چیئرمین عمران خان کا حکم نہیں آتا، جیل بھرو تحریک جا ر ی و ساری رہے گی، امپورٹڈ حکومت جان لے ، پی ٹی آئی تیرہ جماعتی ٹولے کی طرح بڑھکیں نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں