سرگودھا (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر ملکی مفاد میں کیا ہے سابقہ حکومت کی نااہلیوں کے باعث آج پاکستان کو جن معاشی حالات کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار یوٹرن خان ہیں جنہوں نے غلط معاہدے کرکے پاکستان کو معاشی گرداب میں پھنسا دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ قوم ملکی استحکام کیلئے حکومت کا ساتھ دے انشاء اللہ جلد معاشی حالات سے نکل جائینگے ان خیالات کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی و سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان موجودہ صورتحال سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ بات طے ہے کہ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں اقتصادی بحران سے نمٹنے اور ملک کو آگے لے جانے کیلئے بڑے فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں انشاء اللہ یہ کڑا وقت بھی گزر جائیگا۔
33