فیصل آباد(پ ر) پاکستان تحر یک انصاف این اے 105 کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن رائونڈ شروع ہو چکا ہے لہذا کارکنان الیکشن کی تیاریاں شر و ع کر دیں ۔ آئندہ الیکشن میں ملک کرپٹ اور چوروں کو عبرتناک شکست دی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ اگر حکمران مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہیں تو انتخابات کا فوری اعلان کریں ورنہ پوری قوم انہیں کسی صورت معاف نہیں کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ اس وقت پوری قوم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ عمران خان کا بیانیہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔
36