40

حکمران ذاتیات کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں

فیصل آباد (پ ر) حکمران ذاتیات کے خول سے نکل کر عوامی مسائل کی طرف توجہ دیں۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ فوری انتخابات ہی موجودہ مسائل کا حل ہے۔آئند ہ انتخابات کے حوالہ سے صوبائی حلقہ جات کے صدور کویونٹ سازی کے لیے ٹارگٹس دے دیے گئے ہیں ۔ محب وطن جماعتیں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر پروفیسرپیر محمد آصف رضا قادری نے آئند ہ انتخابات کی تیاریوںکے سلسلہ میں سٹی سیاسی کمیٹی کے ماہانہ تنظیمی و تربیتی اجلاس سے ڈویژنل پبلک سیکر ٹریٹ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران امن و امان قائم رکھتے ہوئے علاقائی سیاسی و مذہبی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں